کونسلر منیب وسیم کا کراچی کے رہائشی احسن رضا کی اہل خانہ کے ہمراہ خودکشی پر شدید تشویش کا اظہار
احسن رضا سمیت حالات سے تنگ آکر اس طرح کے قدم اٹھانے والے تمام افراد کا لہو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں پر ہے۔ منیب وسیم
کونسلر منیب وسیم کا کراچی کے رہائشی احسن رضا کی اہل خانہ کے ہمراہ خودکشی پر شدید تشویش کا اظہار
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی2، کونسلر وارڈ 1 منیب وسیم نے شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے رہائشی احسن رضا کی اہل خانہ کے ہمراہ خود کشی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکمران نے گزشتہ 15سال میں شہری سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کے حقوق کو سلب کردیا ہے۔ پہلے کوٹہ سسٹم کا نفاذ کرکے روزگار کو 2 حصوں میں بانٹ دیا۔ اسکے بعد شہری سندھ کے کوٹے کو بھی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے جعلی بھرتیاں کرکے شہر کراچی کے عوام کا روزگار چھین لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری کے سبب شہری سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گورنمنٹ سیکٹر ہو یا پرائیویٹ سیکٹر شہری سندھ کے عوام کیلئے کہیں روزگار باقی نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بحران اس حد تک پیدا کردے گۓ ہیں کہ انڈسٹریز بدحالی کا شکار ہو کر بند ہورہی ہیں۔ احسن رضا سمیت حالات سے تنگ آکر اس طرح کے قدم اٹھانے والے تمام افراد کا لہو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں پر ہے۔