نارتھ ناظم آباد یوسی 10، چئیرمین ملک عمردراز کی ہدایت پر مختلف وارڈ میں صفائی کا کام جاری
یوسی 10 میں مختلف مقام پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ساتھ صفائی کا کام جاری ہے۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 10، چئیرمین ملک عمردراز کی ہدایت پر مختلف وارڈ میں صفائی کا کام جاری
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 10، چئیرمین ملک عمردراز کی ہدایت پر یوسی کے مختلف واڑدز میں صفائی کا کام جاری ہے۔ یوسی 10 میں مختلف مقام سے صفائی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقہ میں موجود لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ کچرا کوڑے دان میں ڈالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا علاقہ ہے اس کو ہم سب نے مل کر صاف رکھنا ہے۔ ہم سے جہاں تک ہوگا، ہم عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ علاقہ میں صفائی کا کام جاری ہے اور جاری رہے گا۔