Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے انتہائی مطلوب اور لسٹڈ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

0

پولیس نے انتہائی مطلوب اور لسٹڈ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایسٹ کے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے انتہائی مطلوب اور لسٹڈ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیرہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ شہناز زوجہ روشن کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمہ ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔

Comments
Loading...