ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق بجاری نے تھانہ بلوچ کالونی کا اچانک دورہ ۔
دورے کا مقصد تھانے کے انتظامی اُمور، صفائی ستھرائی اور اسلحے کی حالت کا معائنہ کرنا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق بجاری نے تھانہ بلوچ کالونی کا اچانک دورہ ۔
کراچی : ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق بجاری نے تھانہ بلوچ کالونی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تھانے کے انتظامی اُمور، صفائی ستھرائی اور اسلحے کی حالت کا معائنہ کرنا تھا۔ دورے کے دوران ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق بجاری نے تھانے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو چیک کیا۔ انہوں نے اسلحہ خانہ (کوت) کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور دستیاب اسلحے کی حالت، اُس کی درستگی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
ایس پی جمشید ڈویژن نے موقع پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ اسلحے کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ تھانے میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور تمام اسٹاف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے۔ ایس پی جمشید ڈویژن نے تھانے کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مزید بہتری کے لیے وقتاً فوقتاً معائنے جاری رہیں گے۔