Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک یو کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لئے افسر کےحوالے کردیا گیا ہے

0

شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک یو کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ

کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک یو کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی سنٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ بلاک یو کےڈی اے فلیٹ حدود تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں ہوا۔ ملزمان بلاک U میں ڈکیتی کے ارادے سے گھوم رہے تھے۔ جنہیں پولیس نے مشتبہ جان کر روکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈکیت بلاضرب گرفتار اور 3 مزید ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم ولد ظفر، عبداللہ ولد آصف، رفیق ولد سعید کے ناموں سے ہوئی فراری ملزمان کی شناخت دوست محمد، فہیم اور کرامت کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، نقد رقم، 6 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برامد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ بلاضرب گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان اور برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا موٹر سائیکل گلبرگ تھانے سے مسروقہ معلوم ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...