سیاسی اختلافات اپنی جگہ، حافظ نعیم الرحمن میرے بڑے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب
میں نے حافظ صاحب کو ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے کہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، حافظ نعیم الرحمن میرے بڑے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور حافظ نعیم الرحمن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ حافظ نعیم کے زیر علاج ہونے کا معلوم ہوا تو ان کے گھر آیا اور ا ن کے گھر والوں نے عزت دی۔ حافظ نعیم الرحمن ایک جماعت کے رہنما ہیں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، حافظ نعیم الرحمن میرے بڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رواداری ہونا چاہئے۔ حافظ صاحب نے مجھے قرآن کا تحفہ دیا ہے۔ میں نے حافظ صاحب کو ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے کہاہے۔ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کا یہی فلسفہ ہے کہ نفرت و تفریق کی سیاست ختم ہو۔ شہر کی ترقی اور بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کراچی کا مقدمہ مل کر آگے بڑھائیں گے۔