ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں فیض الحسن کی منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی
ایس ایچ او فیض الحسن نے تقریبا 30 سے زائد منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں فیض الحسن کی منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن فیض الحسن نے منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم اور یونس امین ڈائریکٹر اے این سی سی بھی اس میں شامل تھے۔
کاروائی کرتے ہوئے شاہراہ نورجہاں کی حدود میں موجود 30 سے زائد منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ان تمام لوگوں کے پرانے کرمنل ریکارڈ کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ اس تمام کاروائی کے بعد ان کو ایدھی منتقل کردیا جائے گا۔
علاقہ مکین نے اس پر ایس ایچ او چاہراہ نورجہاں فیض الحسن کا شکریہ ادا بھی کیا۔ علاقہ کی عوام ان منشیات استعمال کرنے والوں سے کافی زیادہ پریشان تھے۔