سوشل ورکر یاسر حسن کی محنت سے ڈلنے والی پانی کی لائین کا کام کچھ وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار
پانی کی لائین علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ڈلوا رہے تھے جس کو رکوا دیا گیا۔
سوشل ورکر یاسر حسن کی محنت سے ڈلنے والی پانی کی لائین کا کام کچھ وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار
تفصیلات کے مطابق بفرزون نارتھ ناظم آباد میں موجود ہارون شاپنگ سینٹر کے پیچھے والی گلی میں ایک پانی کی لائین کا کام شروع کیا گیا تھا۔ جو کچھ وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن یاسر حسن جو کے بفرزون کے رہائشی ہیں، ان سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ اس کام کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس لائین سے دو گلیوں کا مسلہ حل ہونا تھا جہاں پانی کا مسلہ موجود ہے۔ اس لائین کے لئے پانی کے پائیپ علاقہ مکین اپنے پیسوں سے خرید کر لائے ہیں۔ یہاں تک کہ جو مزدور اس لائین کے لئے کھدائی کا کام کررہے ہیں وہ بھی علاقہ مکین نے بلوائیں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کا ایک اہم مسلہ ہے۔ یوسی کی طرف سے اس لائین کا کام رکوایا گیا ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ یوسی کا کہنا ہے کہ آپ ہم سے اجازت لئے بغیر لائین نہیں دلوا سکتے ہیں۔
یاسر حسن نے بتایا کہ کچھ دنوں سے میں یوسی کے چکر لگا رہا ہوں اور فون بھی کر کررہا ہوں لیکن مجھے کوئی صحیح جواب نہیں دیا جارہا ہے۔ میں یوسی جاتا ہوں ان کا انتظار کرتا ہوں اور واپس آجاتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کی لائین کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔