Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حقیقت میں معذور اور محتاج وہ لوگ ہیں جو قوت کے باوجود بزدل اور بے ضمیر ہیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ

شیخ یاسین کی حماس کی تحریک نے آج اسرائیل کو شکست سے دوچار کردیا۔ سیف الدین ایڈوکیٹ

0

حقیقت میں معذور اور محتاج وہ لوگ ہیں جو قوت کے باوجود بزدل اور بے ضمیر ہیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کا ملیںنم مال پر اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے معذور و اسپیشل افراد کے مظاہرے سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ آج معذور افراد نے مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ معذوری کچھ کر گزرنے کے لیے رکاوٹ نہیں بنتی۔ معذور افراد نے جرنیلوں اور حکمرانوں کو پیغام دیا ہے کہ تم اگر کچھ نہیں کرسکتے تو ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ فلسطینیوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کردی ہے اور مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی تحریک شیخ یاسین نے شروع کی تھی اور وہ دونوں ہاتھوں اور دونوں پاوں سے محروم تھے۔ شیخ یاسین کی حماس کی تحریک نے آج اسرائیل کو شکست سے دوچار کردیا۔شیخ یاسین نے ویل چئیر پر زندگی گزاری جنہیں میزائل کے ذریعے شہید کیا گیا۔ حقیقت میں معذور اور محتاج وہ لوگ ہیں جو قوت کے باوجود بزدل اور بے ضمیرہیں۔ تمام تر قوتوں اور اقتدار کے باوجود نہ یہ سنتے ہیں اور نہ بولتے ہیں حقیقت میں یہی معذور ہیں۔ مسلمانوں کے اجتماعی مسائل کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں جو اقتدار پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ جعلی فارم 46 پر مسلط حکمران عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔ کراچی کے تمام مسائل کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں جو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہیں۔ ہمارے مسائل کا حل ظالم حکمرانوں سے نجات پر ہے۔ ایک جرنیل نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا کر شہید کردیا۔ جرنیل ساتھ تو نہیں دیتے لیکن اپنے ہی لوگوں کو فتح کرتے ہیں۔ 3 جون کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی غزہ ملیں مارچ ہوگا۔ عزہ ملیں مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔

Comments
Loading...