Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے اسرائیلی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ نصرت اللہ

گلبرگ ٹاؤن میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

0

فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے اسرائیلی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ نصرت اللہ

کراچی : چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں ٹاؤن آفس گلبرگ سے مظلوم فلسطینیوں اور اہلِ غزہ کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ٹاؤن کے تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے فلسطین کے پرچم تھامے، حقِ خود ارادیت اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مظلوم عوامِ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی گلبرگ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے اہل فلسطین کے لیے پرامن احتجاج کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ: ”فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے اسرائیلی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے خلاف نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ غیر اسلامی ممالک کی جانب سے بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ہم ہر فورم پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ یکجہتی محض ایک رسم نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہیں گے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے فلسطینی عوام کی سلامتی، آزادی اور امن کے لیے دعا کی

Comments
Loading...