ای وی سی سی پولیس کی بڑی کاروائی، دو مغوی بازیاب،چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی سی آئی اے کے احکامات پر پولیس اور سی پی ایل سی نے کاروائی کی
ای وی سی سی پولیس کی بڑی کاروائی، دو مغوی بازیاب،چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار
کراچی : ای وی سی سی پولیس کی بڑی کاروائی، دو مغوی بازیاب،چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ ای وی ایل سی اور سی پی ایل سی کی سائٹ ایریا کی خفیہ اطلاع پر سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کے احکامات پر پولیس اور اور سی پی ایل سی نے کاروائی کی۔
ایس ایس پی ای وی ایل سی ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے پنجاب سے آئے ہوے دو شہریوں کو بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ای وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر سائٹ ایریا میں کارروائی کی۔
ظفر صدیق چھانگا نے مزید کہا کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جوانی فائرنگ میں چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔