ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم جمشید ولد محمد راجو کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا آئی فون 11 پرو اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ 125 موٹرسائیکل نمبری کے بی کیو-6115 بھی اسلحہ کے زور پر تھانہ عزیز آباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 356/2024 بجرم دفعہ 392/297/34 ت پ تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے