ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شہر میں پولیس کلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شہر میں پولیس کلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شہر میں پولیس کلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں زونل ڈی ائی جیز، ڈی ائی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز و دیگر سینئر پولیس افسران نےشرکت کی۔ اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز خصوصاً پولیس کلنگ کی وجوہات اور انکے مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کاروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے