میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔
عیدالاضحیٰ کے پہلے دن میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے.
میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی : میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔ تیموریہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 1 ڈاکو ولی خان عرف مشرف ولد شرف خان کو گرفتار کر لیا۔
عیدالاضحیٰ کے پہلے دن میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ واردات کا مقدمہ 395/2023 دفعہ 397/34 ت پ شاہراہِ نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل تیموریہ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی نارتھ ناظم آباد کے حدود میں ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی۔ جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ولی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے میونسپل کمشنر سے چھینا ہوا موبائیل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا. گرفتار ملزم کا ڈسٹرکٹ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔