پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے خلاف سی سی ٹی وی کی مدد سے کاروائی
ملزمان سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ زندہ راونڈ , پسٹل 30 بور معہ زندہ راونڈ اور موٹر سائیکلیں اور کیش اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے خلاف سی سی ٹی وی کی مدد سے کاروائی
کراچی : گلشن اقبال پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے خلاف سی سی ٹی وی کی مدد سے کاروائی۔ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی اور ٹیکنیکل بنیادوں کی مدد سےملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عزیز ولد محمد اسماعیل ,تنویر ولد نذیر ,عدیل ولد اللہ دتہ اور شمائل ولد اقبال شامل ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوٸے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوران گرفتاری متاثرہ شہری نے بھی ملزمان کو شناخت کیا ہے۔ ملزمان سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ زندہ راونڈ , پسٹل 30 بور معہ زندہ راونڈ اور موٹرسائیکلیں اور کیش اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
گرفتار شدہ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ہم روزانہ کی بنیادوں پر واردات کرتے ہیں۔ مزید اپنے ساتھیوں کا بھی انکشاف کیا ہے جنکی گرفتاری کے لیے کو شش کی جارہی ہے ۔
ملزمان نے تھانہ مبینہ ٹاؤن تھانہ گلستان جوہر اور تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں تفتیش کے دوران وارداتوں کا انکشاف کیا۔