Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ ۔ ۔

برساتی نالوں کی حالت کافی خراب نظر آتی ہے۔

0

شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ ۔ ۔

کراچی : نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون یوسی 2 میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل ہی نہیں ہوسکا۔ کچھ عرصہ پہلے ٹاون کی طرف سے حیدر فوڈز کے سامنے موجود نالے کی صفائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ جس کی نگرانی یوسی کی ٹیم کررہی تھی۔ لیکن پھر اس کام کو روک دیا گیا۔

نالوں کی حالت کافی زیادہ خراب نظر آتی ہے۔ نالے کی چھت گری ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں اتنا زیادہ کچرا موجود ہے کہ اگر بارش ہوئی تو نالہ بھر جانے کے بعد یہ کچرا سڑک پر بہتا ہوا نظر آئے گا۔ پہلے بھی بارشوں میں اس نالے کی وجہ سے علاقہ مکین کو کافی زیادہ مشکلات اٹھانی پڑی تھیں۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب، کے ایم سی، ٹی ایم سی اور یوسی سے درخواست ہے کہ اس معملے کو سنجیدہ لیں اور جلد از جلد برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیں اور اس کو مکمل بھی کریں۔ بہت سئ جگہ نالے کی دیوار ناہونے کی وجہ سے آئے دن اس میں کوئی نا کوئی گاڑی گر جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سڑک پر کوئی لائیٹ موجود نہیں ہے۔

Comments
Loading...