Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عرفی جاوید کی پورے کپڑوں میں ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کے عجیب سے کمنٹ

عرفی جاوید منفرد فیشن سینس اور سوشل میڈیا پر موجودگی کے لیے مشہور ہیں۔

0

عرفی جاوید کی پورے کپڑوں میں ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کے عجیب سے کمنٹ

تفصیلارت کے مطابق عرفی جاوید، ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور سوشل میڈیا کی شخصیت ہے۔ وہ اپنے منفرد فیشن سینس اور سوشل میڈیا پر موجودگی کے لیے مشہور ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز صابن اوپیرا میں کرداروں سے کیا اور 2021 میں ووٹ کے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 1 میں نمودار ہونے کے بعد شہرت حاصل کی۔

وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی تنقید کا شکار ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کا فیشن کا انداز ہے۔ ان کی ویڈیوز میں وہ زیادہ تر نِیم بَرَہنَہ حالت میں نظر آتی ہیں اور کبھی بلیڈ، کبھی پھول اور عجیب سی چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جسم کو چھپاتی ہیں۔ جہاں لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں وہیں بہت سے لوگ ان کے خلاف باتیں کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی۔ جس میں ان کو لال کلر کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد لوگوں نے ان کی ویڈیو کے نیچے کچھ ایسا لکھا۔

بس حجاب کی کمی ہے، اتنے دنوں سے آپ کے کپڑے کہاں پر تھے میڈم؟ دی دی کپڑوں میں آپ زیادہ خونصورت لگ رہی ہو۔

Comments
Loading...