بھارتی اداکارہ زرین خانکو سوشل میڈیا پرکڑی تنقید کا سامنا
زرین خان ایک ہندوستانی اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہے۔
بھارتی اداکارہ زرین خانکو سوشل میڈیا پرکڑی تنقید کا سامنا
تفصیلات کے مطابق زرین خان ایک ہندوستانی اداکارہ ہے۔ جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 میں ایکشن فلم ویر سے کیا، جس کے لیے انہیں زی سنے ایوارڈ میں نامزدگی ملی۔
فل حال ان کی کوئی فلم آتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے اور پچھلے کچھ سالوں سے ان کو کسی بھی فلم میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ وہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی نظر آتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو شئیر کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر ان کے 15 ملین سے زیادہ فالوور موجود ہیں۔ ایسی طرح فیس بک پر ان کے 13 ملین فالوور موجود ہیں۔ جو ان کی تصاویر کو دیکھتے ہی نہیں بلکہ ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خواتین اداکارہ کو کسی نا کسی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں ایسا ہی کچھ زرین خان کے ساتھ بھی ہوا۔ جس کے بارے میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔