انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سخت سیکیورٹی انتظامات
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
کراچی : انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سخت سیکیورٹی انتظامات ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائی جائے، تاکہ مہم بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے مکمل ہو سکے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں عملی شرکت بھی کی، اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، تاکہ ملک کو پولیو جیسی موذی بیماری سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔
پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں موبائل گشت کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ سیکیورٹی کے دائرۂ کار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔