Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

0

کراچی : تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اندرونِ گلی نزد قائد پارک سیکٹر 5-اے/3 نارتھ کراچی میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ عاقر ولد شکور کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم ٹی ٹی پستول بمعہ 3 راؤنڈز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments
Loading...