Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی سینٹرل کی سخت ہدایات پر شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

0

کراچی: شادمان ٹاؤن 14/بی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون نازیہ کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار۔ گھریلو تنازع اور شک کی بنیاد پر شوہر نے فائرنگ کر کے اہلیہ کو قتل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم ایس ایس پی سینٹرل کی سخت ہدایات پر شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...