پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن
چھاپے کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور متعلقہ آلات (سوئچ/راؤٹرز وغیرہ) ضبط کر لیے گئے۔
پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خاتمے کے لیے اپنی پرعزم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے فیڈرل تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ڈہرکی، ضلع گھوٹکی اور جوہر ٹاؤن لاہور میں کامیابی سے چھاپے مارے۔
چھاپے میں ڈہرکی کے ظفر بازار روڈ پر واقع غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران غیر قانونی آئی ایس پی کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ جبکہ لاہور میں آپریشنل انٹرنیٹ سیٹ اپ پایا گیا، جو بغیر کسی جائز لائسنس کے چلایا جا رہا تھا۔ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور متعلقہ آلات (سوئچ/راؤٹرز وغیرہ) ضبط کر لیے گئے۔
دفتر کو سیل کر دیا گیا اور ایف آئی اے قانون کے مطابق مزید انکوائری کر رہی ہے۔ انٹرنیٹ کی غیر قانونی طور پر روک تھام کے حوالے سے کامیاب کوششیں جاری ہیں۔ یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط پورٹنگ کی روک تھام اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پی ٹی اے کی عوام سے اپیل ہے کہ صر پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ٹیلی کام خدمات کے حصول کو ممکن بنائیں تاکہ سروس کے اچانک معطل ہوجانے کی شکایت سے بچا جاسکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔
https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators