Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

الحمدللہ لاہور کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حنا پرویز بٹ

0

لاہور : ایک 17 منزلہ عمارت جس میں 300 سے زیادہ لوگ رہائش پذیر تھے۔ کالج کے ایک پروگرام کے دوران تہہ خانے میں آگ کی اطلاع ملی۔ حکام فوری طور پر مہمانوں اور عملے دونوں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئے، جب کہ کچھ افراد چھت پر پھنسے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے حنا پریز بٹ صاحبہ نے کہا کہ الحمدللہ لاہور کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تمام لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ڈبل چیک کیا جا رہا ہے کہ کوئی ہوٹل کی بلڈنگ میں موجود تو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صاحبہ پل پل کی رپورٹ لے رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری، منسٹر، ڈی جی ایل ڈی اے خود ہوٹل کے پاس پہنچ گئے ہیں۔


میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ ہوٹل میں لگنے والی آگ میں اب تک 2 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریسکیو کا عمل ابھی جاری ہے۔

حنا پریز بٹ صاحبہ نے کہا کہ ایک نجی ہوٹل میں آگ لگنے کی دیر تھی، وزیراعلی مریم نوازنے پوری انتظامیہ متحرک کر دی۔ منٹوں میں رسپانس، لمحوں میں ایکشن، 180 جانیں محفوظ، وزیراعلی مریم نواز کی بروقت اور کوئیک رسپانس قیادت سے صوبہ بڑے سانحے سے بچ گیا


Comments
Loading...