Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ۔ انیس قائم خانی

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر مرکزی رہنما انیس قائم خانی کا زمہ داران اور کارکنان کو فوری عوامی رابطہ تیز کرنے کی ہدایت۔

0

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مظالم حد سے تجاوز کر چکے ہیں، کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کی مظلوم عوام حکمرانوں کی کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف سراپائے احتجاج ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں مرکزی زمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔

انیس قائم خانی زمہ داران اور کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر عوامی رابطے تیز کریں اور لوگوں کو جدوجہد میں شامل ہونے کا پیغام پہنچائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

Comments
Loading...