میئر کراچی نے ملیر ہالٹ کے قریب متاثرہ سڑک کا نوٹس لے لیا۔
کراچی : میئر کراچی نے ملیر ہالٹ کے قریب متاثرہ سڑک کا نوٹس لے لیا۔
شہر کے دورے کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہِ فیصل پر ملیر ہالٹ، اقرا یونیورسٹی کے قریب سڑک کے متاثرہ حصے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کو فوری مرمت کے احکامات جاری کیے، جس پر متعلقہ ٹیم نے رات ہی مرمتی کام کا آغاز کر دیا۔
میئر کراچی نے شہر کی دیگر سڑکوں کا بھی جائزہ لینے کے لیے دورے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔