Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ امین الحق

جہاں نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے وہاں یقینی بنائیں گے کہ جلد از جلد صفائی کی جائے۔ امین الحق

0

بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ امین الحق

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر گجر نالے کی صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ، میونسپل کمشنر شجاعت حسین کی جانب سے وفاقی وزیر کو گجر نالے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر اراکین اسمبلی وسیم قریشی اور اسامہ قادری بھی موجود تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے متعلقہ حکام کو گجر نالہ، اورنگی نالہ ، محمود آباد نالہ کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض اور متعلقہ ادارے اس امر کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزرفتار ہواؤں سےبجلی کےکھمبے،درخت اکھڑنے، بل بورڈز گرنے کاخدشہ اور بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے اورنالوں کی صفائی ، نکاسی آب کےنظام اورٹوٹی سڑکوں کی ہنگامی مرمت سے صورتحال کو بہتر کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے بجلی، انٹرنیٹ کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے، پی ٹی اے کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ٹاورز اور آپٹیکل فائبر کیبل کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں اور ممکنہ طوفان اور شدید بارشوں میں نیٹ ورکنگ نظام کو فعال رکھنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے گجر نالے کے حوالے سے جو بریفنگ دی اس سے مطمئن ہوں ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی کو ڈوبنے نہ دیا جائےاوراطمینان ہے کہ کراچی میں بارشوں سے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی۔ کوشس ہوگی انٹرنیٹ چلتا رہے تھری جی اور فور جی چلتا رہےایسے تمام مقامات پر جہاں پانی جمع ہوگا وہاں مشینری موجود رہے گی جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوگا وہاں عوامی نمائندے تمام اداروں کے ساتھ ہوں گے۔

وفاقی نمائندہ ہونے کے ناطے ہمارا کام ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطے میں رہیں جہاں نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے وہاں یقینی بنائیں گے کہ جلد از جلد صفائی کی جائے۔

Comments
Loading...