کریک کنٹونمنٹ بورڈ کی سڑک میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی خصوصی کاوشوں سے تعمیر کی گئی۔
ناکامی کا راگ گانے والے بھی اب بہترین سڑکوں پر سفر کرنے لگے۔
کراچی : ناکامی کا راگ گانے والے بھی اب بہترین سڑکوں پر سفر کرنے لگے۔
کراچی کے ہر حصے میں، چاہے چھوٹے منصوبے ہوں یا میگا اسکیمیں، ترقیاتی کام جاری بھی ہیں اور مکمل بھی ہو رہے ہیں، جس کا ثبوت خود کراچی کی سڑکیں بھی دے رہی ہیں۔
ضلع کورنگی کی یہ مہرنسا روڈ ابراہیم حیدری اور ملیر کو کورنگی سمیت شہر کے دیگر اضلاع سے جوڑتی ہے۔ یہ سڑک کریک کنٹونمنٹ بورڈ کی ہونے کے باوجود میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی کاوشوں سے تعمیر کی گئی ہے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
پروپیگنڈا کرنے والے آج بھی اسی سڑک کو دیکھتے اور استعمال کرتے ہوئے اپنا پرانا راگ الاپ رہے ہیں۔