بفر زون سیکٹر 15اے3 میں سیوریج کا نظام عرصے سے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑک خراب اور عوام کو مشکلات کا سامنا۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد، بفر زون سیکٹر 15اے3 میں ایف ایم پبلک اسکول سے لے کر گلشن حبیب پارک تک، جسے یا اللہ مدد چوک بھی کہا جاتا ہے، سیوریج کا نظام عرصے سے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
واٹر بورڈ کے سیوریج کے پانی کے مسلسل دباؤ کے باعث گٹر اکثر ابلنے لگتے ہیں اور گندا پانی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے۔ اس سے اسکول کے بچوں، بزرگوں، خواتین اور عام شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہلِ علاقہ کی مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس سیوریج کی لائین کو چیک کیا جائے اور جہاں سے سسٹم خراب ہو رہا ہے اس کو تبدیل کیا جائے۔ تاکہ سڑکوں پر بہتا ہوں سیوریج کا پانی لائین میں چل سکے۔
صاف راستے، بہتر نکاسی اور صحت مند ماحول ہر شہری کا حق ہے۔ ہماری درخواست صرف ایک مسئلے کی نشاندہی نہیں، بلکہ ایک بہتر اور صاف ستھرے بفر زون کی خواہش ہے۔
سڑکوں پر بہتا ہوا گندا پانی عوام کے لئے مشکلات کا سبب بنتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مچھر عوام کو بیمار بھی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں میں اس کی بدبو کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔
نارتھ ناظم آباد سیوریج کارپوریشن اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب سے درخواست ہے کہ عوام کے اس مسلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
@syedmzeeshan Sewerage Issue in Bufferzone Sector 15A3 Near Gulshan e Habib Park and FM public school. Who Solve this Issue???? #Viral #fyp #foryou #KarachiAlerts #SyedZeeshan ♬ original sound – KarachiAlertsNews