Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں یومِ اقوام متحدہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر

سندھ حکومت کے تعاون سے 24 اکتوبر کو کراچی میں اقوام متحدہ کا عالمی دن منانے کا اعلان

0

کراچی : سندھ حکومت کے تعاون سے 24 اکتوبر کو کراچی میں اقوام متحدہ کا عالمی دن منانے کا اعلان۔ سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر کی زیر صدارت اقوام متحدہ پاکستان کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس۔

اجلاس میں24 اکتوبر 2026 کو یومِ اقوام متحدہ یوتھ ڈولپمینٹ سینٹر ساؤتھ کراچی میں منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے عہدیدار گولڈن مولیلو، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق، ڈائریکٹر یوتھ حبیب اللہ سمیت رینجرز، پولیس،ٹریفک پولیس،بلدیات،کالجز اوردیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کی شرکت۔

سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں یومِ اقوام متحدہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اقوام متحدہ وفد نے کہا کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کا یومِ اقوام متحدہ لاہور اور اسلام آباد میں منایا گیا تھا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اب اس دن کو صوبائی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اس سال سندھ میں کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

منور علی مہیسر نے مزید کہا کہ یومِ اقوام متحدہ کی مرکزی تقریب یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر ساؤتھ، کراچی میں منعقد ہوگی۔ یومِ اقوام متحدہ کے عالمی دن کی میزبانی سندھ حکومت کے لیے اعزاز ہے۔ یوم اقوام متحدہ کا ایونٹ عوام کے لیے اوپن ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ تقریب میں کھیلوں کی سرگرمیوں،مختلف معلوماتی و تفریحی اسٹالز، کھانے پینے کے اسٹالز اور میوزک شو سمیت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب میں بین الاقوامی وفود سمیت 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، محکمہ ثقافت، بلدیات، پولیس، رینجرز، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر انتظامات یقینی بنائیں گے۔ اس تقریب کا مقصد اقوام متحدہ کےکردار،عالمی تعاون، امن اور ترقی کے پیغام کو اجاگرکرنےکےساتھ نوجوانوں اورعوام کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں سندھ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی رہنماؤں و دیگراہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے، اقوام متحدہ کے نمائندوں کی بریفنگ۔

Comments
Loading...