Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مصطفیٰ کمال کا حاجی نواب اکاخیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے سہراب گوٹھ کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی نواب اکاخیل کے انتقال پر کوئٹہ سہراب گوٹھ میں اُن کی رہائش گاہ جاکر اظہارِ تعزیت کی۔

0

مصطفیٰ کمال کا حاجی نواب اکاخیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے سہراب گوٹھ کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی نواب اکاخیل کے انتقال پر کوئٹہ سہراب گوٹھ میں اُن کی رہائش گاہ جاکر اظہارِ تعزیت کی۔

اِس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ سید مصطفٰی کمال نے دعاکی کہ الله تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اِس موقع پر اُن کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی معید انور، اراکینِ سی او سی نادر خلجی اور علاقائی ذمہ داراقبال محسود و کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...