کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری
شہر میں تمام چرچز، مندروں، مساجد، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور سیکیورٹی اقدامات مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کراچی پولیس کو شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہیں۔
شہر میں تمام چرچز، مندروں، مساجد، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور سیکیورٹی اقدامات مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔