Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ نیو کراچی سیکٹر 11-I عقب ٹیلی-فون ایکسچینج پر ہوا

0

نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس مقابلہ نیو کراچی سیکٹر 11-ایل عقب ٹیلی فون ایکسچینج پر ہوا۔ گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان نے اپنا نام امان اللہ ولد سعد اللہ اور بشیر ولد جان محمد بتایا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پستول 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈ، 1 عدد موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

ابتدائی انٹیروگیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار زخمی ملزمان دو روز قبل تیموریہ کی حدود میں 7 سالہ بچی کی جانبحق ہونے والے کیس میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان 14 ستمبر کو ہوٹل میں لوٹ مار کرنے آئے تھے جن پر گارڈ نے فائرنگ کی تھی۔

گارڈ کی فائرنگ پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے جبکہ گارڈ کی گولی سڑک سے گذرنے والی کار میں پیچھے سیٹ پر بیٹھی 7 سالہ بچی کو لگی جو اپنے والد کے ساتھ تھی۔ ملزم امان اللہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے وقت موٹر سائیکل چلا تے جبکہ دوسرا ساتھی بشیر کے پاس اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے ۔

گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں سچل اور سہراب گوٹھ تھانہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ گرفتار زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Comments
Loading...