Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اب وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوم عوام کے ہاتھ ظالموں کے گربانوں اور انکے محلوں تک جا پہنچے گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کا انعقاد، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگر کا شرکاء سے خطاب

0

اب وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوم عوام کے ہاتھ ظالموں کے گربانوں اور انکے محلوں تک جا پہنچے گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی واراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔

عوامی رابطہ مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایم کیوایم پاکستان بلدیہ ٹاؤن میں اپنا نامزد نمائندہ مصطفی کمال لیکر آئی اور کامیاب نمائندہ لیکر جارہی ہے مصطفی کمال ہماری پہچان ہیں ہم انکو بلدیہ ٹاؤن کے عوام کے حوالے کرکے جارہے ہیں اب ہم مصطفی کمال کو الیکشن کے دن جتوا کر ہی بلدیہ سے واپس لیکر جائینگے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ آج کہ پاکستان میں دو قوم ظالم و مظلوم آباد ہے ظالم کیخلاف جنگ اگر ایم کیوایم نے جیت لی تو پاکستان جیت جائے گا ایم کیوایم پاکستان کراچی میں سب کے حقوق کو پہچانتی و مانتی ہے آپکے بلدیہ ٹاؤن میں پورا پاکستان آباد ہے اگر پاکستان میں تبدیلی لانی ہے تو پہلے بلدیہ ٹاون میں تبدیلی لانی ہوگی کراچی میں اگر پشتونوں کو کسی خاص وجہ سے نشانہ بنایا گیا تو اب ایم کیوایم کا سینہ نشانے پر ہوگا آج سے کراچی کے مہاجروں بلوچوں سرائیکیوں اورپختونوں سمیت تمام قومیتوں کا وقت شروع ہوچکا ہے ایم کیوایم پاکستام ظالم کیخلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے ایم کیوایم پاکستان غریب کے ساتھ کھڑی ہوگی اور انکو ایوانوں میں بھیجے گی ایم کیوایم پاکستان غریبوں کو مقدمہ پوری پاکستان کا سنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب غریبوں ومظلوموں کی طرف سے جہاد کا اعلان ہوگا تو اس ملک سے جاگیرداروں کا خاتمہ ہوجائے گا عوام بتائیں کہ پندرہ سال کا کراچی بہتر ہے یا پندرہ سال پہلے کا کراچی؟کراچی پورے پاکستان کا چہرہ ہے یہاں صرف محبت و بھائی چارہ ہے اس شہر میں اب مزید کوئی آپس میں نہیں لڑیگا ہمارے اتحاد سے ہی ظالم کی ہار ہوگی اور اب وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوم عوام کے ہاتھ ظالموں کے گربانوں اور انکے محلوں تک جا پہنچے گے اور ان سے ایک ایک ظلم کا حساب مانگے گے اور انہیں قانونی طریقے سے سزا دلوائیگنے کراچی کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا کیا آپ لوگ تیار ہیں۔

اس موقع پر سید مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی سمیت ملک بھر میں بلا رنگ و نسل مذہب اپنی جدو جہد کا آغاز کیا ہے یہ ایک نئی سیاست کا آغاز ہے نہ تو اس طرح کی سیاسی خدمت پاکستان میں کسی نے پہلی کی ہے اور نہ کر سکیگا آج ہم نے اس تاریخی سیاست کاآغاز کردیا ہے جس کا جیتا جاتتا ثبوت آج آپ سب کے سامنے ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اکرم ایوان صاحب نے اپنے تمام حلقہ احباب کو ایم کیو ایم پاکستان کی ایک نئی اور تاریخی جدو جہد میں شامل ہونے کا ارادہ کیا ہے ان کا شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے تمام مظلوم ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور انہیں اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ انکے مسائل کو ایم کیو ایم پاکستان کی حل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بلدیہ کے عوام نے آج ایم کیوایم پاکستان کا دل جیت لیا ہے اب پاکستان بھر کے عوام یہ جان چکے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے صحیح و غلط جان کر اپنے لیڈر سے الگ رستہ اپنا کر اپنے حصے کی قربانی دے دی ہے اور یہ کوئی معمولی قربانی نہیں ہے ایسی مثال نہیں ہے کہ کسی نے اپنے ملک کے خاطر اتنی بڑی قربانی دی ہو۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ بلدیہ کے عوام کی غربت و پسماندگی دیکھ کر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے بلدیہ سے مجھے نامزد کردیا ماضی میں بلدیہ کے حالات ایسے نہ تھے بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو حب ریزروائر سے سات لاکھ گیلن پانی ایم کیوایم نے دیا آج بلدیہ ٹاؤن کی لائن میں لاتعداد غیر قانونی کنیکشن کرکے اس کو تباہ کردیا گیا بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو کہتا ہوں تمام بروں میں ہم کم برے ہیں اور اپنی برائی مزید کم کررہے ہیں پندرہ سالوں میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کو مکمل تباہ کردیا بلدیہ ٹاؤن میں اسٹیڈیم کالج پارک ہسپتال بنائے مگر پندرہ سالوں میں اسکو سنبھالنے کے بجائے تباہ کردیا گیابلدیہ ٹاؤن کے عوام ایم کیوایم پاکستان کو اپنی جماعت سمجھیں آج ظالم مضبوط ہے اور ہم مظلوم ہوکر بھی ٹکڑوں میں بٹ چکے ہیں لیکن اب ظالم کیخلاف متحد ہونے کا وقت آچکا ہے اور آج کی ایم کیوایم اتنی مضبوط ہوگئی کہ اب ہمیں اور عوام کو کوئی آپس میں لڑا نہیں سکتااورانشاء اللہ اگلے الیکشن کے ہم بعد اور یہاں کہ عوام مل کراس بلدیہ ٹاؤن کو پاکستان کا ماڈل حلقہ بنائنگے اوریہاں کے عوام کے مسائل پہلے کم اور پھر ختم کردینگے

ایم کیوایم کا مسئلہ الیکشن جیتنا نہیں بلکہ دلوں کو جیتنا ہے اور وہ ہم نے جیت لیا ہے بلدیہ کے عوام نے آج ساری نفرتوں کو مٹا کر ایم کیو ایم کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے ۔اس موقع پر اکرم اعوان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کراچی کے حالات سے مکمل واقف ہے مصطفی کمال نے اپنے دور میں جو اسٹیڈیم کا تحفہ بلدیہ ٹاؤن کو دیا تھا وہ آج گٹر میں تبدیل کردیا گیا پندرہ سال سے اہل کراچی کو پوچھنے والا کوئی نہیں پچاس فیصد بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی لائنیں اور باقی پچاس فیصد لائنوں میں پانی دستیاب نہیں پندرہ سالوں سے جاری ناقص و کرپشن شدہ پالیسیوں کے سبب بلدیہ ٹاؤن کھنڈر میں تبدیل ہوگیابلدیہ ٹاؤن کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرخولدمقبول صدیقی اور مصطفی کمال نے ہمیشہ محبت و اتحاد کا درس دیا ہے کراچی و بلدیہ ٹاؤن کی خدمت کیلئے ایم کیوایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر اراکین اراکین سی او سی،مختلف برادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد،حق پرست عوام و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments
Loading...