یو سی 2 وارڈ نمبر1 میں عوام کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے ایک اور شاندار تحفہ
یو سی 2۲ وارڈ 1 کی عوام گزشتہ ڈھائی سال سے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھی.
یو سی 2 وارڈ نمبر1 میں عوام کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے ایک اور شاندار تحفہ
تفصیلات کے مطابق یو سی 2 وارڈ 1 کی عوام گزشتہ ڈھائی سال سے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھی۔ جس کے خاتمے کے لئے وارڈ 1 کے کونسلر منیب وسیم ہر فورم پر تگ پہنچے اور آواز بلند کی۔ بالآخر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان تک یہ معاملہ گیا اور ان کی خصوصی ہدایت پر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر و چئیرمین شعبہ کے الیکٹرک عمران شاہد نے علاقے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے بات کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے مطالبہ کیا۔
کے-الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے وعدہ کیا کہ 11 جنوری 2024 سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔ یو سی 2 وارڈ 1 کی عوام کے لئے جماعت اسلامی کی قیادت کی جانب سے سب سے شاندار تحفہ تصور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یو سی 2 حلقہ این اے 250 میں آتی ہے۔ جس کے جماعت اسلامی کی جانب سے امیدوار حافظ نعیم الرحمان صاحب ہیں۔
اس سلسلے میں کونسلر منیب وسیم سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ یہ وہ دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے لئے ہر فورم پر میں نے جدوجہد کی تھی اور میری قیادت ہر قدم پر میرے ساتھ تھی۔ آج الحمداللہ ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہے اور انشاٗاللہ ٓآنے والے جنرل الیکشن میں بھی اس حلقے سے جیت کا تاج ہم شہر کراچی کے ہر دلعزیز قائد حافظ نعیم الرحمان بھائی کو پہنائیں گے۔ انشاٗاللہ۔