ایم کیو ایم نے اپنے انتخابی منشور کو مکمل طور پر مقامی حکومتوں کی خودمختاری سے منسلک کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
اس حلقے کی ناگفتہ بہ حالت پچھلے پندرہ برسوں کی بدترین اور بدعنوان طرزِ حکمرانی کی عکاسی کر رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم نے اپنے انتخابی منشور کو مکمل طور پر مقامی حکومتوں کی خودمختاری سے منسلک کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 08فروری2024ء کو منعقد عام انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری، تواتر سے منعقد ہونے والی عوامی رابطہ مہم میں عوام کا جوش و خروش قابلِ دید، اس سلسلے میں سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ یوسی02 میں این اے-244، پی ایس-117 کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرتپاک استقبال پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہاں موجود عوام کا جوش و ولولہ دیکھ کر سندھ کے متعصب حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چُکی ہیں اس حلقے کی ناگفتہ بہ حالت پچھلے پندرہ برسوں کی بدترین اور بدعنوان طرزِ حکمرانی کی عکاسی کر رہی ہے، دیہاتوں کو شہر جتنی ترقی دینے کے بجائے شھروں کو دیہات میں تبدیل کر دیا گیا اِس شہر کے وسائل و اختیارات پر چند لوگ قابض ہیں جو اپنی مرضی کے لوگوں کو نوازنے کے ساتھ کرپشن کا بازار گرم کیئے رکھتے ہیں۔
مخالفین مہاجر لبادہ اوڑھ کر ایک بار پھر اِس شہر میں بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی سازش کر رہے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے مصنوعی اکثریت ہم پر مسلط تھی جس کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، 8فروری کا سورج ایم کیو ایم کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ظُلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحد منظم متحرک ایم کیو ایم پورے پاکستان کی مظلوم طبقے کی امنگوں کی ترجمان ہے، لاہور میں اورینج لائن اور کراچی میں عام ٹرین بھی میسر نہیں یہ طرزِ عمل اب کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا، ایم کیو ایم نے اپنے انتخابی منشور کو مکمل طور پر مقامی حکومتوں کی خودمختاری سے منسلک کر دیا ہے، تعلیم، صحت، بلدیات اور بنیادی سہولیات کا تمام نظام منتخب مقامی حکومت کے نمائندے کے پاس ہونا چاہئے، یہ صرف کراچی نہیں بلکہ لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو، سکھر، بدین، گھوٹکی اور سجاول کا بھی مسئلہ ہے یہ تب ہی ممکن ہوگا جب شراکتی اور شمولیتی حکومت کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان سرجانی سمیت تمام ٹاؤنز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صحت کے مراکز اور تعلیمی ادارے قائم کرے گی، کراچی آبادی کے لحاظ سے دُنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے مگر یہاں عوامی ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام تک موجود نہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کی آڑ میں وسائل پر قبضہ کرنے اور شہری علاقوں کو برباد کرنے کی مذموم سازش رچی گئی، اِس وقت پورے سندھ میں 11 ہزار سے زائد گھوسٹ اسکول ہیں جن کا فنڈ مافیاز کی جیب میں جاتا ہے، شراکتی جمہوریت کے بغیر پاکستان ترقّی کی منازل طے نہیں کر سکتا، بااختیار مقامی حکومتین ہی مستحکم اور مظبوط پاکستان کی ضمانت ہیں کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اِس کے مینڈیٹ پر روز بروز شبِ خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے بعد ازاں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں علاقے میں رہائش پذیر میو، جونیجو، ملک، کرسچن اور مختلف برادریوں کے عمائدین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر اراکینِ رابطہ کمیٹی، سی او سی ارکان، سرجانی ٹاؤن اور یوسی کے زمہ داران و کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔