Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریحان اکرم حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ حلقہ پی ایس 122

ریحان اکرم کی مقبولیت نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں اپنے کرائے گئے کاموں کی وجہ سے ہے۔

0

ریحان اکرم حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ حلقہ پی ایس 122

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن 2024 کے لئے اپنے منتخب امیدواران کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں ایک نام ریحان اکرم کا بھی ہے جو حلقہ پی ایس 122 سے الیکشن 2024 میں کھڑے ہوئے ہیں۔

ریحان اکرم عوامی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت نارتھ ناظم آباد کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی میں بھی بہت زیادہ ہے۔ ریحان اکرم نے عوامی مسائل کو سن کر ان کا حل نکالا۔ اس میں سب سے بڑا کام شادمان ٹاون نمبر 2 سے آرچڈ اسکول تک کی 12 انچ پانی لائین شامل ہے۔

انہوں نے اس کام کرانے کے لئے ہر دروازے پر دستک دی اور اس کام کو کرایا۔ اس لائین سے شادمان ٹاون کہ اس حصہ کو پانی دیا گیا جہاں کبھی پانی آتا ہی نہیں تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہلٹن پبلک اسکول والی سائیڈ پر پانی کے مسلہ کو دیکھا اور اس کو بھی حل کرایا۔ شادمان ٹاون نے ریحان اکرم سے اس عزم کو دیکھا تو صائمہ فلیٹ، ایور گرین فلیٹ اور ماریہ ہومز والوں نے بھی ان سے رابطہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ان کے پانی کے ایک بڑے مسلہ کو حل کرایا اور نئی لائین ڈلوائی۔ اس کام میں ان کے ساتھ ان کے دوست عمیر عثمانی بھی ساتھ تھے۔ دونوں نے ہی علاقہ میں موجود لوگوں سے بات کی اور ان کو قائل کیا۔

امید کی جارہی ہے کہ ریحان اکرم الیکشن 2024 میں بھاری اکثیریت سے جیت حاصل کریں گے۔

MQM Pakistan Rehan Akram Candidate for Provincial Assembly Sindh Constituency PS-122
MQM Pakistan Rehan Akram Candidate for Provincial Assembly Sindh Constituency PS-122
Comments
Loading...