تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا۔ شہباز شریف
اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا۔ شہباز شریف
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ عمران نزیر شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس نے حکومت سازی کے لئے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔ پارٹی راہنمائوں نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، انشاء اللہ۔ حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا۔ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا۔