Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمد عوامی مسائل کہ حل کہ لئے کوشاں

ایم کیو ایم پاکستان جمال احمد حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ حلقہ پی ایس 130 ڈسٹرکٹ سینٹرل

0

جمال احمد عوامی مسائل کہ حل کہ لئے کوشاں

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی شہر میں بھاری اکثیریت سے الیکشن 2024 میں کامیابی حاصل کی۔ حق پرست امیدوار جمال احمد نے اپنے حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کیا اور ان کو کامیاب کرایا۔

انہوں نے اپنے حلقہ میں عوام سے رابطہ جاری رکھتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش شروع کردی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کہ نامزد ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد عوامی مسائل کہ حل کہ لئے کوشاں، واٹر بورڈ کہ عملے سے ملاقات کہ دوران عوام کی مشکلات کا فوری حل نکالنے پر زور دیا۔

بعدازاں واٹر بورڈ نے ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کی نشاندہی پر پانی کی لیکیج کہ معاملات کو درست کیا تاکہ جتنا بھی پانی ملتا ہے وہ عوام تک پورا بنا کسی تعطل کہ پہنچ سکے۔ ہیلتھ کلب والی گلی، مرکزی شاہراہ قبرستان شادمان نمبر 1، تاج مسجد اور ماریہ اپارٹمنٹ 1،2،3 کی پانی کی لائنوں کی تمام لیکج کا مرمتی کام فوری طور پر انجام دیا تاکہ عوام کو بنا تعطل پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی جاری رہے۔

علاقہ کی عوام نے جمال احمد کا شکریہ ادا کیا۔ جمال احمد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ آگے بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔

Comments
Loading...