عام انتخابات 2024 الیکشن نہیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
ہم سب کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے زبردستی ایسی پارٹیوں کو ہم پر مسلط کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
عام انتخابات 2024 الیکشن نہیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا عام انتخابات کے حوالے سے بیان جماعت اسلامی کے موقف، خدشات، حقائق اور مطالبات واضح طور پر سامنے آگئے ہیں۔ عام انتخابات 2024 الیکشن نہیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ ایم کیو ایم جیسی پارٹی جس نے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لیے اسے 15 قومی اور 25 صوبائی سیٹیں دے دی گئیں۔ جن لوگوں نے بھی بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کو کراچی پر مسلط کیا ہے وہ کراچی اور پاکستان دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ عدلیہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائیں اور فارم 45 کے مطابق تحقیقات کروائیں۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں پیشن بھی دائر کردی ہے۔ جماعت اسلامی ہر اس پارٹی کے ساتھ مل کر سراپا احتجاج ہے جن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہم قانونی جنگ بھی لڑرہے ہیں اور سڑکوں پر بھی احتجاج کررہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام ، پاکستان کی جمہوریت اور پاکستان کے مستقبل کو بچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے ، ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ دھاندلی زدہ فارم 47 کے مطابق نتائج جاری ہوں۔ اندرون سندھ میں زبردست دھاندلی کی گئی۔ جس میں آر او اور حکومتی مشینری نے عوامی مینڈیٹ کو کچل کر رکھ دیا۔ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے حقائق سے آگاہ کیا یے۔ کراچی میں بھی کسی کا ضمیر جاگنا چاہیے۔ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ انتخابات میں کیا کیا گیا ہے۔ ہم سب کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے زبردستی ایسی پارٹیوں کو ہم پر مسلط کیا ہے۔