Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیکٹر 7ڈی3 سیکیورٹی گارڈ نے ٹینکر ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کر دیا

پولیس نے شہریوں کو سیکیورٹی کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے- شہزاد مظہر

0

کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی بدمعاشیاں بڑھتی جا رہی ہیں- شہزاد مظہر

کراچی : مورخہ 24-6-19 سیکٹر 7ڈی3 یوسی1 سرسید میں سیکیورٹی گارڈ کی ٹینکر ڈرائیور پر بلاجواز فائرنگ تفصیلات کے مطابق سیکٹر 7دی3 کا رھائشی و ڈرائیور کے مابین معمولی جھگڑے میں آل اون کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ زبیر نے بلا ضرورت فائرنگ کرکے غریب ڈرائیور کو زخمی کر دیا رھائشی شیری و گارڈ فرار ہو گئے پولیس دونوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے زخمی ڈرائیور عباسی ھسپتال میں زیر علاج ہے-

بعد ازاں علاقہ DSP وحید سلمان و پولیس کے زمہ داران نے وقوعہ کا دورہ کیا اور یوسی چیئرمین سید شہزاد مظہر کی موجودگی میں عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیئے اور زخمی ریاض کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کردی۔

اس موقع پر جمع ہو جانے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کنزیومر موؤمنٹ سندھ کے صدر اور چیئرمین یوسی سرسید شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی بدمعاشیاں بڑھتی جا رہی ہیں گلی محلے میں خود ساختہ کمیٹیاں و سیکورٹی کمپنیاں وجود میں آگئی ہیں انکی تقرری اور سیکورٹی گارڈ کے معیار کا کوئی واضح طریقہ کار نہی ہے پولیس گلی و محلے میں تعمیرات و پتھاروں سے بھتہ وصول کرنے مستعد و مصروف ہوتی ہے شہریوں کی حفاظت کا کام سیکیورٹی گارڈز کے سپرد کر دیا ہے اور سیکیورٹی گارڈز جسکی ملازمت کرتے ہیں انکے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ حالانکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے 15 پولیس شکایت کنندہ کو حراساں و پریشاں کرتی ہے الٹا شکایت کنندہ کو تھانے کا پابند کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ 15 پولیس کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے سیکیورٹی کمپنیوں کو ٹی ایم سی سے این او سی کا پابند کیا جائے اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے سیکٹر 7ڈی3 کے واقع کا نوٹس لیا جائے آل اون کمپنی و سیکورٹی گارڈ زبیر کے خلاف ضابطہ کی کاروائ عمل میں لائی جائ

Comments
Loading...