جماعتِ اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے وہ کر دکھایا جو گزشتہ 20 سال میں کوئی نہ کر سکا۔
سُرجانی ٹاؤن کی ٹوٹی فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا ایکشن۔
جماعتِ اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے وہ کر دکھایا جو گزشتہ 20 سال میں کوئی نہ کر سکا۔
کراچی : جماعتِ اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے وہ کر دکھایا جو گزشتہ 20 سال میں کوئی نہ کر سکا۔ سُرجانی ٹاؤن کی ٹوٹی فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا ایکشن۔
چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب کی خصوصی دلچسپی توجہ سے سُرجانی کی تباہ حال گرین بیلٹ کی بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سُرجانی ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لئے دیواروں کو رنگ و روغن کے ساتھ خوبصورت پینٹنگ سے سجایا جا رہا ہے۔ اور ساتھ ہی شجرکاری مہم کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
پہلے مرحلے میں سیکٹر 4اے اور 4بی کی درمیانی گرین بیلٹ تیار کروائی جا رہی ہے اور ساتھ ہی سُرجانی کو سرسبز بنانے کے لئے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔
ان شاءاللہ بہت جلد یونین کمیٹی 07# منگھوپیر ٹاون کو بالکل صاف کلین گرین کر دیا جائے گا۔ عوام کو گرین بیلٹ سڑکوں محلے گلیوں عوامی پوائنٹس آگاھی پر مہم دی جائے گی۔ کلین گرین سرجانی مہم کام کی نگرانی سپروائزر تمام وارڈز کونسلرز کریں گے۔