محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ضلع شرقی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔
فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او سب ڈویژن نیو ٹاؤن سمیت گلشن ڈویژن کے ایس ایچ اوز، ڈی آئی بی انچارج گلشن اور افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ضلع شرقی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔
کراچی : محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ضلع شرقی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او سب ڈویژن نیو ٹاؤن سمیت گلشن ڈویژن کے ایس ایچ اوز، ڈی آئی بی انچارج گلشن اور افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کراچی یونیورسٹی سے شروع ہو کر عباس ٹاؤن، ابوالاصفہانی روڈ، نیپا چورنگی، حسین ہزارہ گوٹھ، جوہر چورنگی، بولان سجی، میلینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، بہادر آباد، پی آئی بی کالونی اور یونیورسٹی روڈ سے ہوتا ہوا کراچی یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ مزید شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع شرقی پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔