کراچی شہر میں شدید گرمی، بادل ہونے کے باوجود بھی شہری گرمی سے پریشان
کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت کا احساس 53 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی شہر میں شدید گرمی، بادل ہونے کے باوجود بھی شہری گرمی سے پریشان
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینیٹی گریڈرہا اور گرمی کی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36.5 اور 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت کا احساس 53 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
وینڈی موبائل ایپ کے مطابق اگلے ہفتہ بھی کراچی شہر میں کوئی بارش کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ جبکہ ٹھٹہ، بدین اور دیگر علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔