Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹی ایم سی کورنگی کے آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی

پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

0

ٹی ایم سی کورنگی کے آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی

کراچی : کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ پر صدر ضلع کورنگی جانی میمن کے ہمراہ ٹی ایم سی کورنگی کے آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد زرین اعوان ، سینیئر نائب صدر ضلع کورنگی شیراز وحید ، اراکین کونسل و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹائون چیئرمین کورنگی نعیم شیخ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ، پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور اس ملک کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جو کردار ادا کررہے ہیں اس کی کسی سیاسی جماعت کی لیڈرشپ میں ایسا کردار ادا کرنے کی کاوشوں کو نہیں دیکھا گیا ہے۔

Comments
Loading...