Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سال 2018میں پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل نہ ہونے پر ہمارے کارکنان کو رات گئے گرفتار کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں حکومت میں شامل ہونا پڑا۔ فیصل سبزواری

آج پی ٹی آئی پر جب دہشتگردی کے مقدمات بنائے جا رہے ہیں تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ انکے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن جب ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر صرف تالیاں بجانے پر 27 مقدمات کئے گئے تو سب خاموش تھے،فیصل سبزواری

0

سال 2018میں پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل نہ ہونے پر ہمارے کارکنان کو رات گئے گرفتار کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں حکومت میں شامل ہونا پڑا۔ فیصل سبزواری

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام مختلف ٹاؤنز میں جاری ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید فیصل سبزواری ، اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی انچارج و اراکین، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست اراکین اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ٹاؤن کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سید فیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رمضان و دیگر اسلامی معاملات میں تمام عوام کو آپس میں جوڈ کر رکھتی ہے اور میں یہاں آنے والے تمام عوام کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں سے وقت سے پہلے مردم شماری کی جارہی ہے اور ماضی میں ہمیشہ کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کم گنا گیا یہاں تک کہ عالمی اداروں کے مطابق کراچی کی آبادی 2017 میں 3 کروڑ تھی لیکن مردم شماری میں کراچی کو صرف 1.5 کروڑ گنا گیا۔

جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہوتے ہوئے بھی مردم شماری ہمارے معاہدے میں شامل تھی لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے مردم شماری سمیت کراچی کے عوام کیلئے کوئی اقدام نہہں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں کراچی ووٹ مانگنے آجاتی ہیں لیکن کراچی کےلئے حقیقی معنوں میں کوئی کام کرنے کو تیار نہیں صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے جو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کیلئے آواز اٹھاتی ہے، اٹھاتی رہے گی اور آج قبل از وقت مردم شماری ہونا ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم درست گنے نہیں جائیں گے تو ہمیں درست ٹیکس کا حصہ بھی نہیں ملے گاپاکستان میں آبادی کے تناسب سے وفاق صوبوں کو ٹیکس دیتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ نادرا کے ڈیٹا کو استعمال میں لاتے ہوئے شفاف مردم شماری کی جائے اور کراچی کے عوام کو صحیح گنا جائے تاکہ یہاں کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے اور یہاں کی عوام کو انکے منتخب نمائندے تمام وسائل انکی دہلیز پر فراہم کر سکیں ۔

سید فیصل سبزواری نے کہا کہ 2018میں پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل نہ ہونے پر ہمارے کارکنان کو رات گئے گرفتار کیا گیا اور ان  پر تشدد کیا گیا اس تمام تر ظلم کے بارے میں ہم نے اسد عمر سمیت تمام پی ٹی آئی قیادت کو بتایا، گورنر سمیت تمام کابینہ کے سامنے اس مسئلہ کو بتایا اور انہیں کہا کہ ہم مجبوری میں آپ کے سامنے بیٹھے ہیں اور آپ کے ساتھ حکوت میں شامل ہورہے ہیں، آج پی ٹی آئی پر جب دہشتگردی کرنے پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ انکے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن جب ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر صرف تالیاں بجانے پر درجنوں مقدمات قائم کئے گئے تو سب خاموش تھے۔

جو ظلم ہمارے کارکنان کے ساتھ ہوا ہے اگر اسکا آدھا بھی کسی کے ساتھ ہوجائے تو وہ کہیں نظر نہ آئے لیکن ہم اتنا سب ہونے کے باوجود اپنے عوام کے درمیان انکے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

Comments
Loading...