حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ
کراچی : حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ذیلی اداروں ایس ایم ٹی اے، پی ٹی اے، آر ٹی اے اور ٹرانس کراچی کی بھی ڈجیٹلائزیشن کا کام شروع کر دیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سافٹ ویئر سے پی ٹی ایز کو آپس میں جوڑا جا رہا ہے، بین الصوبائی روٹ پرمٹس کا بھی پتہ چل سکے گا۔ روٹ پرمٹس کی اجراع اور رینیوئل کے نظام کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔ ڈجیٹلائزیشن سے ٹرانسپورٹر حضرات آن لائن روٹ پرمٹس اپلائی اور ری نیو کروا سکیں گے۔ روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفکیٹ، باڈی میکرز کے پرمٹ کے اجراع کو آسان بنانے کے لئے آن لائن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا، سیکریٹریٹ میں تمام معلومات اکٹھی کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے آٹومیشن کے نظام پر ہر پندرہ دن میں پیش رفت اور رپورٹ دینے کی ہدایات۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو آن لائن کرنے سے روینیو میں اضافہ ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام میں شفافیت آئے گی۔ پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔ ڈجیٹلائزیشن سے حادثات میں بھی کمی آئے گی، مسافر محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں گے۔