Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انشاء اللہ بہت جلد سیکٹر 50 ڈی اور 50 سی کی عوام کو درپیش مشکلات حل ہونگے ۔ احمد رضا

اسد اللہ خان نے یقین دلایا ہے کہ اس ہی سال نئی پانی کی لائن کی تنصیب کا کام شروع کروادیا جائے گا ۔ احمد رضا

0

انشاء اللہ بہت جلد سیکٹر 50 ڈی اور 50 سی کی عوام کو درپیش مشکلات حل ہونگے ۔ احمد رضا

کراچی : سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی8 احمد رضا نے سی او او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کی ہدایت پر آئے ہوئے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ سیکٹر 50سی کا دورہ کیا۔

احمد رضا نے کہا کہ گزشتہ روز واٹر کارپوریشن کے دفتر میں ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین یوسی احمد رضا نے سیکٹر 50 ڈی اور 50 سی کے پانی کے مسئلے کو اٹھایا تھا جس پر اسد اللہ خان نے آج افسران کو سائٹ سروے کے لئے بھیجا تھا۔ انشاء اللہ بہت جلد سیکٹر 50 ڈی اور 50 سی کی عوام کو درپیش مشکلات حل ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ آج واٹر کارپوریشن کے افسران نے دورہ کیا ہے جلد وہ رپورٹ سے سی او او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کو آگاہ کریں گے۔ اسد اللہ خان نے یقین دلایا ہے کہ اس ہی سال نئی پانی کی لائن کی تنصیب کا کام شروع کروادیا جائے گا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندوں کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 30 سالہ پرانا مسئلہ گذشتہ بلدیاتی حکمرانوں کی نااہلی تھی مگر اب جیالے میئر مرتضی وہاب اور ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ کی قیادت میں عوام کو یہ سہولت انکی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ کام تو صرف پیپلز پارٹی ہی کرواتی ہے یہ لوگ عملی طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پہلی بار شہر کی بلدیات کی باگ ڈور پیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں آئی ہے اور عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہم 30 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔

احمد رضا کے ہمراہ کامران راجپوت، وارڈ کونسلرز سنی اسلام اور محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...