چئیرمین فرحان سہیل نے شادمان پارک میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
جماعت اسلامی کی جانب سے یوسی 2 میں شجرکاری مہم چئیرمین فرحان سہیل نے شادمان پارک میں پودے لگائے
چئیرمین فرحان سہیل نے شادمان پارک میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
کراچی : جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے شادمان فیملی پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ جماعت اسلامی کی خواتین اور یوسی 2 لیبر کونسلر تنویر صاحب بھی موجود تھے۔
شادمان ٹاون فیملی پارک میں مختلف پودے لگائے گئے۔ چئیرمین فرحان سہیل نے کہا کہ بڑے پیمانے پر یوسی میں پودے لگائے جائیں گے۔ ہر شخص کو اس میں حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ امام کلینک سے ناگن چورنگی تک اور شپ اونر کالج سے انڈا موڑ تک بھی پودے لگائے جائیں گے۔