پولیس نے منگھوپیر میں متحرک چھ رکنی ڈکیت گینگ کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان گینگ نے تین روز قبل اللّٰہ بخش گوٹھ میں واقع امارات آئل ڈیپو پر واردات کی تھی۔
پولیس نے منگھوپیر میں متحرک چھ رکنی ڈکیت گینگ کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے منگھوپیر میں متحرک چھ رکنی ڈکیت گینگ کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گینگ نے تین روز قبل اللّٰہ بخش گوٹھ میں واقع امارات آئل ڈیپو پر واردات کی تھی۔ ملزمان گینگ کے 02 اراکین کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 622/24 بجرم دفعہ 395 تھانہ منگھوپیر میں درج کیا گیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے واردات میں ملوث مزید 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان گینگ کے دیگر اراکین کو قبل از گرفتار ملزمان کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں طواب ولد نور محمد، ساجد عرف ولد گاگو ولد شمس الدین اور رحمان ولد محبوب شامل ہیں۔ جبکہ قبل از گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم ولد یوسف اور اویس ولد سرور کے نام سے ہوئی تھی۔