Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں

میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور کی شرکت

0

ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں

پاکستان : ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید (عمر 31 سال، ساکن ضلع سدھنوتی، آزاد کشمیر) ، نائیک آزاد اللہ شہید ( عمر 36 سال، ساکن ضلع کرک ) اور لانس نائیک غضنفر عباس ( عمر 35 سال، ساکن ضلع لیہ) آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک۔ میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور کی شرکت۔

شہداء کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔

Comments
Loading...